لبنان کے وزیر اعظم حسان دیاب نے لبنان بینک کے گورنر پر الزام لگایا ہے کہ وہی مالی بحران کے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے ان کی کارکردگی کے سلسلہ میں اس مشکوک ابہام کی بات بھی کی ہے جس کی وجہ سے لیرا کے زر مبادلہ کی شرح میں تیزی کے ساتھ کمی آئی ہے اور انہوں نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنانیوں کے ساتھ کھل کر بات کریں اور انہوں نے اس سال پہلے دو مہینوں میں جمع شدہ پیسوں میں سے 5 بلین ڈالر سے زیادہ کے اخراج کا انکشاف کیا ہے۔دیاب نے کل کابینہ کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ بینک کسی فیصلے سے یا اس مشکوک بگاڑ کو بھڑکانے سے قاصر ہے یا رکا ہوا ہے اور انہوں نے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا اب بھی لیرا کی قیمت کے سلسلہ میں مسلسل یقین دہانی کو جاری رکھا جا سکتا ہے؟(۔۔۔)ہفتہ 02رمضان المبارک 1441 ہجرى - 25 اپریل 2020ء شماره نمبر [15124]
مشاركة :