یمنی ذرائع نے صنعا میں دفاتر اور حوثی کے کنٹرول میں 3 یمنی صوبائی حکومتوں میں اپنے ملازمین کی نقل وحرکت کو روکنے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے فیصلے کو بین الاقوامی دباؤ سے جوڑا ہے تاکہ کورونا وائرس کی متاثرین اور مرنے والوں کے حقیقی اعداد کو ظاہر کرنے کے سلسلہ میں ملیشیاؤں پر دباؤ ڈالا جا سکے جبکہ باغیوں پر یہ الزامات بھی عائد کئے جا رہے ہیں کہ انہوں نے وائرس کی حقیقی تعداد کو چھپانے پر اصرار کیا ہے۔ الشرق الاوسط نے یمن میں ڈبلیو ایچ او کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر کو پڑھا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صنعا، ایب، حدیدہ اور صعدہ کے تمام کارکنوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ مذکورہ چار محوروں میں تمام ڈبلیو ایچ او کی کاروائیوں کو اگلے اطلاع تک معطل کردیا جائے گا۔(۔۔۔) پیر 18رمضان المبارک 1441 ہجرى - 011 مئی 2020ء شماره نمبر [15140]
مشاركة :