پارلیمنٹ کی طرف سے فائز السراج کی سربراہی میں لیبیا کی قومی وفاقی حکومت کے ساتھ کئے جانے والے فوجی اور سیکیورٹی تعاون کے معاہدہ کی توثیق ہونے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان نے گذشتہ روز پرزور انداز میں کہا ہے کہ ان کا ملک زمینی، سمندری اور فضائی سطح پر السراج کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے۔ شمال مغرب میں واقع کوجا ایلی ریاست میں پانی کے اندر ترکی میں بنائے گئے آبدوز کو اتارنے کی تقریب کے دوران اردگان نے مزید کہا ہے کہ ترکی السراج کے ساتھ طے پانے والے دونوں معاہدوں سے بالکل پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس معاہدہ سے فوجی اور سیکیورٹی تعاون کے شعبوں میں ہونے والے معاہدہ کی طرف اشارہ ہے اور بحیرۂ روم میں خودمختاری کے علاقوں کی تعین کی طرف بھی اشارہ ہے۔(۔۔۔)پیر 26 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 23 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15000]
مشاركة :