لبنان اسرائیل کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے لئے تیار

  • 10/15/2020
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

لبنان اور اسرائیل کے مابین جنوبی سمندری سرحدوں کی تعیین کرنے کا پہلا دور آج لبنان کے سرحدی شہر الناقورة میں واقع یونیفیل ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوگا۔ گزشتہ روز لبنانی صدر مائکل عون نے مذاکراتی وفد کے سامنے زور دے کر کہا ہے کہ یہ مذاکرات تکنیکی ہیں اور یہ سمندری حدود کی حد بندی تک ہی محدود ہیں اور اس بحث کو صرف اس مسئلے تک ہی محدود ہونا چاہئے جبکہ حزب اللہ کی جانب سے یادگار تصویر لینے سے انکار کی روشنی میں اجلاس کی تصویر سے متعلق جس تنازعہ کو حل نہیں کیا گیا تھا اس کا فیصلہ آج ہوگا۔ عون نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ مذاکرات کے سیشن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اور ان کی میزبانی میں ہو رہے ہیں اور ان مذاکرات میں امریکی فریق کا کام ثالثی اور سہولت پیدا کرنا ہے اور عون نے ٹیم کے ممبروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ لبنانی حقوق کی پاسداری اور دفاع کریں۔(۔۔۔) بدھ27 صفر المظفر 1442 ہجرى – 14 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15296]

مشاركة :