ایسے وقت میں جب پوری دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک اور خطے نقل وحرکت پر لگی پابندیوں میں کمی کررہے ہیں تو دیگر کچھ ممالک معاشرتی دوری کے قواعد کے ساتھ "کورونا" کے ساتھ بقائے باہمی کی تیاری کر رہے ہیں اور یہ صورت حال "کوویڈ 19" وائرس کی ویکسین کی تیاری تک جاری رہ سکتی ہے اور جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ جرمنی ابھی بھی کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی شروعات میں ہے اور اسے طویل مدت تک اس وبا کے ساتھ رہنا پڑے گا جبکہ انہوں نے اس سے قبل گزشتہ ہفتہ اعلان کیا تھا کہ ان کے ملک نے اس وبا کے پھیلاؤ پر قبضہ کر لیا ہے۔جرمنی کے بیانات کے ساتھ ہی "ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن" نے اس بات سے آگاہ کیا ہے ہیں کہ "کورونا" کے خلاف جنگ طویل مدتی ہوگی جبکہ اس وبا سے ہونے والے اموات کی تعداد دنیا بھر میں دو لاکھ کے قریب پہنچ رہی ہے اور ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹائڈروس اذانم گیبریوس نے ویڈیو کے ذریعہ ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کوئی بھی غلط نہیں ہے؛ کیونکہ ہمارے پاس بہت طویل وقت ہے اور یہ وائرس طویل عرصے تک ہمارے ساتھ رہے گا۔(۔۔۔)جمعہ 01رمضان المبارک 1441 ہجرى - 24 اپریل 2020ء شماره نمبر [15123]
مشاركة :