اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے گلوبل وارمنگ کے بارے میں ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ انسانیت خطرناک حد تک ایک ہلاکت کے دہانے کے قریب آرہی ہے۔ اقوام متحدہ کے چیف آف اسٹاف کے بیانات اس ہفتہ امریکی صدر جو بائیڈن کے زیر اہتمام منعقدہ اس عالمی آب وہوا سمٹ کے موقع پر سال 2020 کے لئے عالمی آب وہوا کی حالت سے متعلق عالمی موسمیاتی تنظیم کی تازہ ترین رپورٹ کے اعلان کے دوران سامنے آئے ہیں جس میں تقریبا 40 عالمی رہنماؤں کی شرکت ہوئی ہے۔ گوٹیرس نے اس رپورٹ میں جو بات پیش کی گئی ہے اس کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے اس کے سنگین نتائج کے بارے میں بھی بتایا ہے اور اس رپورٹ میں یہ بات بھی شامل ہے کہ سال 2020 صنعتی انقلاب سے پہلے دور سے 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ گرم تھا۔(۔۔۔) منگل 08 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 20 اپریل 2021ء شماره نمبر [15484]
مشاركة :