دو دن تک گرما گرم بحث ومباحثے کے بعد لیبیا کے پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم کا فرضی اجلاس انتخابات کے لئے آئینی بنیاد سے متعلق کسی ٹھوس بات پر اتفاق کیے بغیر اختتام پذیر ہو چکا ہے جس کی تجویز اس کی قانونی کمیٹی کے ذریعہ پہلے پیش کی گئی تھی بلکہ آئین اور آئندہ صدر منتخب کرنے کے طریقۂ کار کے بارے میں نئے اختلافات سامنے آئے ہیں۔ اس کی وجہ سے لیبیا میں اقوام متحدہ کے مندوب جان کوبیش نے یہ کہا کہ مداخلتوں نے ایسے معاملات اٹھائے ہیں جیسے کہ وہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران سامنے آنے والی تمام پریشانیوں کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور فورم میں شامل کچھ شرکاء کی گفتگو سے آئین سے متعلق رائے شماری اور صدر منتخب کرنے کے طریقوں کے بارے میں ان کے سابقہ موقف میں تبدیلی نظر آئی ہے۔(۔۔۔) ہفتہ 17 شوال المعظم 1442 ہجرى – 29 مئی 2021ء شماره نمبر [15523]
مشاركة :