جدہ اجلاس میں الاقصیٰ کی تقسیم کو مسترد کرنے پر زور دیا گیا ہے

  • 4/26/2022
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

گزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم میں شامل ممالک کے مندوبین کے جدہ اجلاس نے مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی اسرائیلی غاصبانہ کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اس کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بیانات، موقف اور فیصلوں کی مذمت کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ القدس الشریف اور مبارک مسجد اقصیٰ ملت اسلامیہ کے لیے ایک سرخ لکیر ہے اور انہوں نے اسرائیلی قبضے کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی عارضی اور مقامی تقسیم مسلط کرنے کی کوششوں کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقدس مقامات کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے۔ سعودی عرب کے مستقل نمائندے صالح بن حمد السحیبانی نے ایک تقریر کی جس میں انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ظہران میں منعقدہ انتیسویں عرب سربراہی اجلاس کی صدارت کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلسطین ہمارا پہلا مقصد ہے اور فلسطین اور وہاں کے عوام عربوں اور مسلمانوں کے ضمیر میں ہیں۔(۔۔۔) منگل 25 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 26  مارچ   2022ء شمارہ نمبر[15854]

مشاركة :