خادم حرمین: کورونا کے خلاف کوششوں کو متحد کرنے کے اقدامات کے لئے جی-20 سربراہی اجلاس

  • 3/26/2020
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کورونا وبائی بیماری کے عالمی رد عمل کو مربوط کرنے کے لئے آج اپنے ملک کی زیر صدارت منعقد ہونے والی "جی-20" کی غیر معمولی مجازی سربراہی اجلاس کی مناسبت سے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس اجلاس کا مقصد ایسے اقدامات کرنے ہیں جن سے ہماری عوام کی امیدیں پوری ہو سکیں، ہماری حکومتوں کا کردار سامنے آسکے اور اس وبا کے سلسلہ میں ہماری کوششیں متحد ہو سکیں جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گزشتہ روز فون کے ذریعہ ہونے والی بات چیت میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متحد کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔شاہ سلمان نے کل شام اپنے ٹویٹر پر کہا ہے کہ اس نازک وقت پر جب دنیا اس وبائی بیماری یعنی نئے کورونا کا سامنا کر رہی ہے جو لوگوں، صحت کے نظاموں اور عالمی معیشت کو متاثر کرتی نظر آرہی ہے ہم ایک غیر معمولی سربراہی اجلاس میں "جی 20" کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات اٹھانے جا رہے ہیں جو عوام کی امیدوں پورا کرسکیں، ہماری حکومتوں کے کردار کو سامنے لا سکیں اور اس وبا کا مقابلہ کرنے کی ہماری کوششوں کو متحد کر سکیں۔ خدا اس دنیا کو ہر طرح کے نقصان سے بچائے۔(۔۔۔)جمعہ01شعبان المعظم 1441 ہجرى - 26 مارچ 2020ء شماره نمبر [15094]

مشاركة :