واشنگٹن ایران پر عائد کردہ پابندیوں کو بحال کرنے کے طریقۂ کار کو متحرک کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے

  • 8/23/2020
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ بین الاقوامی پابندیاں عائد کرنے کے لئے "اسنیپ بیک" طریقۂ کار کو نافذ کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے کیونکہ سلامتی کونسل کو ایک شکایت ملی ہے جس میں جوہری معاہدے والے ایران پر اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل سلامتی کونسل نے ایران پر اسلحہ کے سلسلہ میں نافذ کردہ پابندیوں کی مدت کو واشنگٹن کی طرف سے اکتوبر میں ختم ہونے سے پہلے ہی بڑھا دینے کی کوشش کو مسترد کردیا  ہے۔ "رائٹرز" نے سفارت کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ پومپیو ممکنہ طور پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیر، اقوام متحدہ میں انڈونیشیا کے سفیر اور سلامتی کونسل کے صدر ڈیان ٹرینکیہ دجانی سے ایران کی جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں کے خلاف شکایت درج کرنے کے لئے نیویارک کا سفر کریں گے تاکہ "اسنیپ میکانزم" کو نافذ کیا جا سکے۔(۔۔۔) جمعرات 01 محرم الحرام 1442 ہجرى - 20 اگست 2020ء شماره نمبر [15241]

مشاركة :