گزشتہ روز ترکی حکومت نے ایرانی کارکن مریم شریعتمداری کو مغربی شہر ڈینزلی میں گرفتار کیا ہے تاکہ ان کو ان کے ملک جلاوطن کیا جا سکے اور یہ اقدام صدر رجب طیب اردوغان اور حسن روحانی کی سربراہی میں گزشتہ روز ویڈیو کے ذریعہ دونوں ملکوں کے مابین سپریم اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا ہے۔ "انقلاب اسٹریٹ گرلز" کے نام سے سرگرم کارکنوں میں سے ایک شریعتمداری نے ایران میں لازمی پردہ کے خلاف احتجاج کیا تھا اور اب انہوں نے اپنی گرفتاری کے بعد پولیس کی گاڑی کے اندر سے بنائے جانے والے ایک ویڈیو کلپ کے ذریعہ اپنی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ترک پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور ا بانہیں ایران بھیج دیا جائے گا۔(۔۔۔) بدھ 21 محرم الحرام 1442 ہجرى - 09 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15261]
مشاركة :