یمن میں امریکی حملہ کے دوران القاعدہ کے رہنما نشانہ پر

  • 2/1/2020
  • 00:00
  • 3
  • 0
  • 0
news-picture

نیو یارک ٹائم کے مطابق تین موجودہ اور سابقہ ​​امریکی عہدے داروں کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ 41 سال ریمی یمن کے ایک فضائی حملہ میں مارا گیا ہے اور مغربی اور عرب رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے رہنما قاسم الریمی کو کئی مہینوں تک فضائی کیمرہ کے ذریعہ پیچھا کرکے نشانہ بنایا گیا ہے لیکن ابھی ان کو عوامی اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے قابل اعتماد یقین دہانیوں کا انتظار ہے جبکہ العربیہ چینل نے یمنی ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ امریکی ڈرون حملے کے ذریعہ یمنی شہر مارب کے مشرق میں واقع وادعي عبيدہ ضلع میں الریمی کے گھر میں اس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔         امریکی فوجی عہدیداروں نے کہا ہے کہ ان کو کسی حملے کے بارے میں آگاہی نہیں ہے جبکہ امریکی انٹیلیجنس (سی آئی اے) اور قومی سلامتی کونسل نے بھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔(۔۔۔)ہفتہ 07 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 01 فروری 2020ء شماره نمبر [15040]

مشاركة :