سوڈان کے مرکزی بینک نے امریکی محکمۂ خارجہ سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خرطوم پر لگائی گئی اقتصادی پابندیوں کو ختم کرنے کے سلسلہ میں سنہ 2017 میں جاری کردہ فیصلہ کا پابند ہے۔کل سوڈان کے مرکزی بینک کے گورنر بدر الدین عبد الرحیم ابراہیم نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بینک کو سوڈانی وزارت خارجہ کے توسط سے امریکی محکمۂ خارجہ میں تعزیراتی دفتر کے ڈائریکٹر کا ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن 1997 اور 2006 میں جاری کردہ دو احکامات کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے اکتوبر 2017 میں جاری کردہ فیصلہ کا پابند ہے۔گورنر نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ دونوں احکامات کی منسوخی کی وجہ سے سوڈان کے 157 اداروں سے پابندیاں ختم کردی گئی ہیں لیکن ابھی دارفور میں ہونے والے واقعات سے وابستہ افراد اور اداروں کچھ پابندیاں باقی ہیں۔(۔۔۔)جمعرات 10رجب المرجب 1441 ہجرى - 05 مارچ 2020ء شماره نمبر [15073]
مشاركة :