حمدوک کو قتل کرنے کی کوشش کے بعد سوڈان میں سیکیورٹی الرٹ

  • 3/10/2020
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

کل صبح سوڈانی وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک اپنے گھر سے دفتر جاتے ہوئے ایک کار بم دھماکہ کے ذریعہ اپنے قافلہ کو نشانہ بنانے والے حملے سے بال بال بچے ہیں اور فوری طور پر سیکیورٹی انتباہ کا اعلان کردیا گیا ہے اور وسیع پیمانہ پر قصورواروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔حمدوک نے فیس بک پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر زور دے کر کہا ہے کہ جو کچھ ہوا ہے وہ تبدیلی کے مارچ کو نہیں روک سکے گا اور یہ انقلاب کی بلند لہر میں ایک اضافی تحریک ہی ثابت ہوگی۔الشرق الاوسط کو معلوم ہوا ہے کہ سڑک کے کنارہ کار بم کھڑی ہوئی تھی ہے اور حمدوک کا قافلہ گزرتے ہوئے دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پہلی والی کار بلاسٹ ہوگئی اور دوسری کار تصادم کا شکار ہوئی اور حمدوک اور ان کے قافلہ کے کسی شخص کو کچھ نہیں ہوا لیکن قافلہ سے آگے چلنے والے سیکیورٹی اہلکار کو موٹر سائیکل پلٹنے کی وجہ سے معمولی سی چوٹ آئی ہے۔(۔۔۔)منگل 15رجب المرجب 1441 ہجرى - 10 مارچ 2020ء شماره نمبر [15078]

مشاركة :