بیروت بندرگاہ دھماکے کی تحقیقات میں امریکہ شریک ہے

  • 8/14/2020
  • 00:00
  • 3
  • 0
  • 0
news-picture

امریکی انڈر سکریٹری برائے خارجہ ڈیوڈ ہیل نے گزشتہ روز بیروت کا دورہ شروع کیا ہے جو اگلے ہفتہ تک جاری رہے گا اور انہوں نے بیروت پورٹ دھماکے سے متاثرہ علاقے کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) دھماکے کی تحقیقات میں لبنانی اور بین الاقوامی تفتیش کاروں کے ساتھ شامل ہوگا اور ہیل نے یہ بھی کہا کہ یہ شرکت لبنانی حکام کی دعوت پر کی گئی ہے۔ اپنے دورے کے دوران ہیل نے سول سوسائٹی کی تنظیموں کے رضاکاروں کی وضاحتیں سنی ہیں اور ان کے ہمراہ لبنان میں امریکی خاتون سفیر  ڈوروتی شیہ بھی موجود تھیں۔ دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں تمییز کی  عدالت کے اٹارنی جنرل جج غسان خوری آج جمعہ کے دن دوپہر سے قبل بیروت بندرگاہ پر صاحب اختیار موجودہ اور سابق وزرا سے پوچھ گچھ شروع کریں گے۔(۔۔۔) جمعہ 24 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 14 اگست 2020ء شماره نمبر [15235]

مشاركة :