فرانسیسی اور امریکی وزرائے خارجہ ژن یوس لی ڈریان اور انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز پیرس میں اپنی میٹنگ کے دوران لبنانی فائل پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور حسب معمول فرانس کے وزیر خارجہ نے سب سے چھوٹے چیلنج کا مقابلہ کرنے یا بحران کو روکنے کے لئے کسی پیشرفت کرنے کے سلسلہ میں لبنانی عہدیداروں کی نا اہلی پر حملہ کیا ہے اور انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے کہ پیرس اور واشنگٹن کا لبنانی صورتحال کے سلسلہ میں ایک ہی طرز عمل ہے۔ پیرس کی کوششوں کے باوجود حل کی عدم موجودگی کی صورت میں لی ڈریان نے اعلان کیا ہے کہ فرانس اور امریکہ نے ان عہدیداروں پر دباؤ ڈالنے کے لئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو حل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ کون لوگ ہیں۔ اسی سلسلہ میں بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ پیرس اور واشنگٹن لبنان میں حکمرانی کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیںاور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ لبنانی عوام ڈیڑھ سال سے شفافیت، احتساب اور مسلسل بدعنوانی کے خاتمے پر زور دے رہے ہیں اور یہ بھی کہا کہ فرانس اور بین الاقوامی برادری لبنان کی مدد کے لئے تیار ہے بشرطیکہ وہ تبدیلی کے حقیقی عمل میں شامل ہو۔(۔۔۔) ہفتہ 16 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 26 جون 2021ء شماره نمبر [15551]
مشاركة :