روس اور ترکی کے مابین شمالی شام کے سلسلہ میں پیغام جاری

  • 7/18/2020
  • 00:00
  • 1
  • 0
  • 0
news-picture

پچھلے دو دنوں میں شمال مشرقی اور شمال مغربی شام میں فوجی واقعات کا ایک سلسلہ رونما ہوا ہے جس میں روسی اور ترکی کی فوجوں کے مابین پیغام کا تبادلہ ہوا ہے اور شامی حزب اختلاف کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد سے تعلق رکھنے والے جنگی طیاروں نے فرات کے مشرق میں دیر الزور کے دیہی علاقوں میں "ایرانی مقامات" پر حملے کئے ہیں اور یہ اس وقت ہوا جب حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ متشدد دھماکوں نے عراقی سرحد سے قریب ایرانی فورسز اور وفادار ملیشیا کے اثر ورسوخ کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسی سلسلہ میں کرد "ہاورہ" ایجنسی نے بھی اطلاع دی ہے کہ حسکہ کے شمال مغرب میں ایک روسی ٹھکانہ پر کسی ایسے نامعلوم طیارے سے گولہ باری کا انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ترک ہے اور اس کے نتیجے میں متعدد روسی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔(۔۔۔) ہفتہ 27 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 18 جولائی 2020ء شماره نمبر [15208]

مشاركة :